• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سے میانوالی تک سرائیکستان رابطہ عوام مہم 11جولائی کو شروع ہو گی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان سے میانوالی تک سرائیکستان رابطہ عوام مہم 11جولائی کو شروع ہو گی،جب تک صوبہ نہیں بنے گا، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ڈاکٹر مقبول حسن گیلانی نے سرائیکستان رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا، اجلاس کی صدارت مرکزی چیئرمین ظہور دھریجہ نے کی۔ ڈاکٹر مقبول حسن گیلانی نے کہا کہ ہم تمام سرائیکی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ وسیب کی دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔
ملتان سے مزید