• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کی ہلاکت پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں تعزیتی ریفرنس

ملتان( سٹاف رپورٹر)لاہور میں چند روز قبل فائرنگ کے واقعے میں سابق بار سیکریٹری سمیت دو وکلاء کی ہلاکت پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت سابق صدر بار عظیم الحق پیر زادہ نے کی، جبکہ ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ سمیت سینئر وکلاء اطہر شاہ بخاری، وسیم ممتاز، رفیع رضا، مہر اقبال سرگانہ اور دیگر وکلاء نے شرکت کی۔شرکاء نے ایڈوکیٹ لطیف سرا اور رانا سفیان کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف قانون دان برادری بلکہ معاشرے کے امن پر حملہ ہے، پولیس حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انہیں سخت سزا دی جائے۔
ملتان سے مزید