• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع، ٹرانسفارمرز اُتارلئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز کاجوائنٹ آپریشن،احمد پور شرقیہ میں لاکھوں روپے روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر9نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارلئے گئے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوبہاولپور سرکل ملک یعقوب گدارااور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں احمد پور شرقیہ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 3افراد ایل ٹی لائنوں سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
ملتان سے مزید