لاہور ( کورٹ رپورٹر )پنجاب بار کونسل نے لڑائی جھگڑے سمیت فائرنگ کے واقعہ پر 23 جنوری کو لاہور بار ایسوسی ایشن کےدوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کردیا،انتخاب تک لاہور بار کے امور نمٹانے کے لیے سابق صدور جی اے خان طارق ، ملک سرود ، چودھری تنویر ، راؤ سمیع اور ملک ارشد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی،پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے انتخابات میں بد انتظامی ، ہلڑ بازی اور دھاندلی کی شکایات پر الیکشن کے دن 3 بجے الیکشن معطل کر دیئے تھے ۔