• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے کارکردگی کو ووٹ دیا، بلاول بھٹو

کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے کارکردگی کو ووٹ دیا، عوام نے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد مقبول لیڈروں کا پول کھول دیا ہے

الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد باضابطہ ثابت ہوگیا پیپلزپارٹی سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی واحد سب سے بڑی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جیالے امیدواروں کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے اور جیتنے والے تمام جیالے امیدواروں کی ذمہ داری ہے وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔

اہم خبریں سے مزید