• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیخلاف کیس میں اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیخلاف کیس میں اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ عدالت عظمیٰ نے وفاقی دارلحکومت کے رہائشی سیکٹرز ایف 14 اور ایف 15 میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو اٹارنی جنرل آفس اور مسول الیہ کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا، فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید