• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، وفاق نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست سپریم کورٹ سے واپس لے لی ہے ۔ بدھ کو چیف جسٹس ، عمر عطا بندیال نے شہباز گل کی ضمانت کے خلاف درخواست پر ان چیمبر سماعت کی وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ رضوان عباسی چیمبر میں پیش ہوئے اور درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شہباز گل نے اپنے جرم کو دہرایا ہے جس پر ان کے خلاف نیا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور اب ان کی ضمانت منسوخی کیلئے متعلقہ فورم پر درخواست دی جائے گی،فاضل جج نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ضمانت پر رہا کیا تھا ،جس کے خلاف وفاقی حکومت نے یہ درخواست دائر کی تھی ۔
اہم خبریں سے مزید