لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بنک لاکر سے گم ہونے والی اشیاء اور زیورات کے معاوضے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے 7 صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا ہے کہ لاکر سے اشیاء کے گم ہونے پر بینک صارف کو معاوضہ دینے کا پابند ہے، بینک اور صارف کا رشتہ اعتبار کا ، ازالے کی بجائے بینک کا درخواست مسترد کرنا قابل تعریف نہیں۔