• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلویز لاہور ڈویژن کے 206 ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن نے وزیراعظم پاکستان پیکیج کے تحت کام کرنے والے 206 ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ڈی ایس لاہور محمد حنیف گل نے ملازمین میں ریگولر تعیناتی کے لیٹر تقسیم کیے۔ ریگولر ہونے والے ملازمین میں کلاس تھری کے اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر، لوئر ڈویژنل کلرک، ٹکٹ کلیکٹر اور جونیئر اسسٹنٹ ٹرین شامل ہیں جبکہ کلاس فور کے ملازمین میں پوانٹس مین، گیٹ مین، الیکٹرک معاون، ڈیذل معاون، فٹرمعاون، سیگنل معاون ، کیرج اینڈ ویگن معاون، پمپ معاون،ٹیلی کام معاون، ٹی ایل معاون، بکس پورٹر، چوکیدار، نائب قاصد، خاکروب، لیب اٹینڈنٹ، ویٹنگ روم اٹینڈنٹ کے علاوہ مالی اور سویپر شامل ہیں۔ اس موقع پر 2016 سے 2015 کے درمیان کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید