لاہور(خبرنگار)نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایران بارڈر پر پاک فوج کے خلاف کارروائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے پنجگوربلوچستان میں چار فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے ،افغانستان ،ایران اور پاکستان کو بارڈر پرپیش آنے والی بدامنی کو قابو کرنا ہوگا۔