• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں ہی ہوں گے، احسن اقبال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اکتوبر 2023 سے پہلے عام انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے،ڈاؤ یونیورسٹی کی مختلف لیبارٹریز کا معائنہ کرکے اندازہ ہوا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے، تھوڑی مزید محنت کرکے ڈاؤ یونیورسٹی دنیا کی بہترین سو یونیورسٹیز میں شامل ہو سکتی ہے اس ہدف کو سامنے رکھ کر کام کیا جائے ایچ ای سی بھرپور معاونت کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس میں ایڈوانسڈ مالیکیولر جینیٹکس اینڈ جینومکس لیب کے افتتاح، ڈاؤ فلائی ریسرچ لیب اینڈ اسٹاک اور کالج آف بائیو ٹیکنالوجی کے معائنے کے بعد تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی،ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے ڈائریکٹر جاوید میمن، پرو وائس چانسلر پروفیسر کرتار دوانی، رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق، ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈائریکٹرز، پروفیسرز، افسران، عملہ اور طلبا بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید