لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کو ڈیجیٹلائز کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، لاہور بورڈ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر بچوں سے31جنوری کو میٹرک کا امتحان لے گا،تمام سکولوں کے بچوں کو متعلقہ امتحان دینے کی دعوت دے دی،لارنس روڈ امتحانی سنٹر میںفزکس،کیمسٹری، بیالوجی، انگریزی اور حساب کا پیپر لیا جائے گام، ہر پیپر 20 نمبر کا ہوگا،امتحان کا دورانیہ 3 گھنٹے رکھا گیا ہے، امیدواروں کو سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے،بورڈ حکام کے مطابق امتحان کا مقصد کمپیوٹرائزڈ طریقہ سے کی گئی مارکنگ کا جائزہ لینا ہے۔