اوسلو(نمائندہ جنگ ) ناروے کی ممتاز سماجی شخصیت میر ناصر محمود اورمیرقیصر محمود اوسلو کے تایا اور ظفر میر کےماموں میر منظور احمد پاکستان میں وفات پا گئے،ان کی نماز جنازہ گورالی قبرستان میں ادا کر کے سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کیلئے اوسلواسلامک سنٹرستونر مسجد میں دعائےمغفرت کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی ،مذہبی رہنماؤں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ناصر میر اور قیصر میر سے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا۔پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال ،ملک پرویز، چوہدری اصغرڈھکر،اسلامک سنٹر ستونر مسجد کےامام محمد جاوید، اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب برائے ناروے کے چیئرپرسن چوہدری شبیرحسین مہمند،ذوالفقار میر،جمشید میر، الیاس منظور ،مبشر حسن ،زیشان میر ،شیرازمیر ،دانیال میر، شمروز میر، کاشف الیاس، شہزاد میر، شایان میر،ریان میر، محمد ناصر، چوہدری زاہد اور دیگر نے شرکت کی۔