• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سائفر کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں دائر چیمبر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے عمران خان کی مبینہ طورپر حکومت کو عالمی سازش (امریکی سائفر) کے ذریعے ہٹانے کی انکوائری کیلئے دائر چیمبر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیمبر اپیلوں کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود 24 جنوری کو کریں گے۔ درخواستوں گزاروں نے اپنی درخواستوں میں سپریم کورٹ سے بین الاقوامی سازش کے ذریعے مبینہ طورپر عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کیں تھی۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرتے ہوئے انہیں واپس کر دیا تھا جس پر درخواست گزاروں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کردی تھیں جنہیں اب سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید