• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانی و نااہلی کا سیلاب اخلاقی اقدار سمیت سب بہا لے گیا، طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک منہاج القران کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج یوتھ لیگ کے قومی یوتھ کنونشن سے آڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت بڑی سازش کا شکار ہے۔ بدعنوانی اور نااہلی کا سیلاب اخلاقی اقدار سمیت سب کچھ بہا کر لے گیا۔آنے والی نسلوں کا مستقبل تاریک بنایا جارہا ہے۔ یہ ایک ایسی بڑی گھناؤنی سازش ہے کہ ہم اپنی سرزمین پر خود مر کر دفن ہوجائیں گے اور ہمارے کلچر کی کوئی شناخت نہیں ہوگی۔ ہمارا معاشرہ مُردوں کا معاشرہ بنا دیا گیا ہے۔ سیاسی قیادت جرم کو جرم، گناہ کو گناہ اور حرام کو حرام نہیں سمجھتی۔ انہوں نے کہا کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے سب کچھ سامنے آگیا۔نوجوان ہی اس ملک کی امید اور اندھیرے میں روشنی کی کرن ہیں۔ نوجوان اپنے ملک ایمان اور کردار کی حفاظت کے لیے کھڑے ہوں۔منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے میری تربیت کی لاج رکھی اور میرا سر فخر سے بلند کردیا میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور ان کی پوری ٹیم کو شاندارتعلیمی، تربیتی،تنظیمی وتحریکی خدمات پر مبارکباد دیتا ہوں۔اینکر پرسن اجمل جامی قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ22 کروڑ آبادی والے ملک میں 19کروڑ افراد موبائل یوزر ہیں،یعنی معلومات کا سیلاب ہے اس سیلاب میں اچھی اور بری خبر کو فلٹر کرنا آپ کا کام ہے نوجوانوں کو اس سیلاب کا مقابلہ کرنا ہے اس سیلاب میں بہنا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج یوتھ کے نوجوانوں میں درود کا بارود بھرا ہے درود ہی منہاج القرآن کی شناخت ہے۔قومی یوتھ کنونشن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور کامیاب کنونشن پر مظہر محمود علوی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد کی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں پر فخر ہے یہ نوجوان پاکستان کا تعلیم یافتہ چہرہ ہیں۔ میرا یقین ہیں کہ یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا کہ اس وقت قومی وحدت اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پاکستان اپنی تاریخ کے بدترین سیاسی، معاشی حالات سے گزر رہا ہے۔ نوجوان مایوس ہے۔ ہم تمام سیاسی جماعتوں کی یوتھ سے کہتے ہیں کہ ہاتھوں میں ہاتھ ملا کر پاکستان بچائیں۔ پاکستان کے مسائل کا حل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیا فکار میں ہے۔ شیخ الاسلام نے ایک دہائی قبل آج کے حالات کی منظر کشی کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔قومی کنونشن میں علامہ رانا محمد ادریس، انجینئر محمد رفیق، جی ایم ملک، جواد حامد، نور اللہ صدیقی، طاہر رشید، علامہ غلام مرتضی علوی، عارف چوہدری، سردار عمر دراز خان، عرفان یوسف، منصور قاسم اعوان، حاجی فرخ اور یوتھ لیگ کی ملک بھی کی ضلعی قیادت قومی یوتھ کنونشن میں شریک ہوئی۔
لاہور سے مزید