• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے فرد جرم میں ترمیم اور مقدمہ ریکارڈ کے حصول کی درخواست پر سماعت (آج)پیر کو ہوگی ۔ عدالت عالیہ کا جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ 23 جنوری کو درخواست پر سماعت کریگا،شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت کو فرد جرم میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی جائے، ایل این جی ریفرنس کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے اور 15 جنوری 2021 کا ٹرائل کورٹ کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید