اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ میں سائفر تحقیقات کی ان چیمبر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔ جسٹس سردار طارق مسعود (آج ) 24 جنوری کو اپیلوں پر ان چیمبر سماعت کریں گے۔ عدالت عظمی ٰکی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خلاف لکھے گئے مبینہ سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر چیمبر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔