• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم حکمران بھارت اور سوئیڈن کے سفیروں کو ملک بدر کریں، جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارچشتی نے سویڈن میں قرآن مجیدجلانے اوربھارت میں آذان پرپابندی لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں مگر کلام اللہ اورنبی ﷺکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ اربوں مسلمان سراپااحتجاج اوراسلامی ممالک کے سربراہان صرف لفظی ومذمتی بیانات تک محدود ہیں۔انہوں نے کہاکہ آزادی رائے کے نام پرکسی کوکلام اللہ، شعائراللہ اورانبیاء کی گستاخی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں مساجدکوشہیداور آذان پرپابندی جیسے اقدامات کئے جارہے ہیں، لیکن دنیاخاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے مسلم ممالک کے حکمرانوں،اسلامی کانفرنس ودیگراسلامی تنظیموں سے مطالبہ کیاہے کہ سویڈن اوربھارت سے اپنے سفیروں کواحتجاجاًملک بدر کریں۔
کوئٹہ سے مزید