• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کیلئے قرآان پاک سب سے زیادہ احترام کے لائق ہے، عمر توحیدی

اولڈہم (پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے سویڈن میں دنیا کی مقدس ترین کتاب قرآن مجید جلائے جانے کو انتہائی الم ناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ارب لوگوں کا یقین و ایمان، جذبات قرآن مجید سے وابستہ ہیں اور مسلمانوں کیلئے یہ کتاب روئے زمین پر سب سے زیادہ احترام کے لائق ہے،اسے باقاعدہ منصوبہ بندی سے جلانا انتہائی شرم ناک اقدام اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے گلے پر چھری پھیرنے کے مترادف ہے جسے کسی بھی صورت درست قرار نہیں دیا۔ جاسکتا۔ عمر توحیدی نے کہا کہ کیا اظہار رائے کی آزادی مطلق ہےاور اس کی کوئی حدود و قیود نہیں، آزادی اظہار رائے کے خوش نما الفاظ کی آڑ میں یہ نفرت، خباثت، تعصب کا اظہار اور مسلم امہ کو اذیت و تکلیف پہنچانے کا عمل، یورپ میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا شاخسانہ اور جانوروں کی آہوں پر ٹسوے بہانے والوں کی دوغلی پالیسی کا عکاس ہے۔
یورپ سے سے مزید