• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم کی سربراہی میں وفد کی مفتی قاسم فخری سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ٹی ایل پی کراچی کے امیر و رکن صوبائی اسمبلی مفتی قاسم فخری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،ملاقات میں انتخابات میں دھاندلیوں اور نتائج میں تاخیر و ردو بدل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق رائے کیا گیا کہ فارم 11اور 12کے مطابق نتائج کی تصحیح ہونی چاہیئے اور دوبارہ گنتی کے عمل کو تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مکمل شفاف بنایا جائے،حافظ نعیم الرحمنٰ نے ٹی ایل پی کے رہنماؤں کو دعوت دی کہ کراچی کی موجودہ ابتر حالت اور شہریوں کو درپیش سنگین مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ سب مل کر ساتھ چلیں اور اتفاق رائے کے عمل کی کوششوں میں آپ بھی ہمارا ساتھ دیں،مفتی قاسم فخری نے شہرکی تعمیر و ترقی کے حوالے سے جماعت اسلامی کے جذبات کو سراہا اور اتفاق کیا کہ تباہ حال کراچی کی تعمیر و ترقی میں تمام لوگوں کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے، انہوں نے اس حوالے سے آئندہ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی شہر کی تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے،دریں اثناء حافظ نعیم الرحمن سے ادارہ نور حق میں صنعتکاروں اور مختلف ٹریڈاینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے بھی ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر ا ن کو مبارکباد دی، حافظ نعیم الرحمنٰ نے ا س عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی صنعتی علاقوں اور صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید