• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی معاشی و سیاسی پالیسیاں عوام کے مفاد میں نہیں، ثروت اعجاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاسی رسہ کشی عوام کو تکالیف وپریشانیوں میں مبتلا کررہی ہے،حکومت اور اپوزیشن ملک وقوم کو معاشی بھنور سے نکالنے اور معیشت کے استحکام کی بجائے اقتدار کی جنگ لڑ رہی ہیں،حکمرانوں کی معاشی وسیاسی پالیسیاں کسی طور بھی عوام کے مفاد میں نہیں ہیں،آٹا غائب،بجلی وگیس غائب، مہنگائی کا طوفان اور اب بجلی کی قیمتوں میں 30فیصد اضافے کا عندیہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید