• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالف کی تکلیف یا گرفتاری پر خوش ہونا کم ظرفی ہے، سعد رفیق کا فواد چوہدری کی گرفتار ی پر رد عمل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے فواد چوہدری کی گرفتار ی پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ کسی مخالف کی تکلیف یاگرفتاری پر خوش ہونا کم ظرفی ہے۔

سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے معذرت کریں، اپنے الفاظ واپس لیں،ماحول بہتر بنائیں تاکہ مسئلے کا حل نکلے۔

انہوں نے کہا کہ تنقید گالیوں اوردھمکیوں میں فرق جان کر جئیں ،سیاستدان سب سنتا سہتا ہے ،ریاستی ادارے ایسا نہیں کرسکتے،گالیوں دھمکیوں سے راستہ نہیں ملتا۔

اہم خبریں سے مزید