• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشی پر قابو نہ پایا جا سکا، دو دکانیں، ریسٹورنٹ سر بمہر

اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کے دعووں کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں گراں فروشی ، تجاوزات اور پیشہ وار بھکاریوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔ بدھ کو گراں فروشی اور فہرستیں آویزاں نہ کرنے کے مرتکب دکانداروں کو 11ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ دو دکانوں اور ایک ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا جبکہ ایک کے خلاف مقدمہ بھی درج کر وا دیا گیا ، 9 بھکاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ایک غیر قانونی کلینک، غیر قانونی پیٹرول فلنگ ایجنسی اور دو غیر قانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز سیل کر دیئے گئے ۔دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے ہسپتال کے فضلے کو غیر قانونی طور پر جمع کرنے اور دوبارہ استعمال کرنے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سکری یارڈ سیل کر دی اور تین افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ویزا شٹل سروس کا معائنہ کیا، مین کیفے ٹیریا اور فوٹو کاپی شاپ کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور زائدقیمتیں وصول کرنے پر سیل کر دیا گیا جبکہ مینیجر کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید