• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف جی فضائیہ پبلک سکول کالا باغ ایبٹ آباد میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ ) فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ) راولپنڈی کے زیرِ انتظام تعلیمی ادارے ایف جی فضائیہ پبلک سکول کالا باغ ایبٹ آباد میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان اور تقسیمِ انعامات کی ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی او سی ایڈمن پی اے ایف بیس کالاباغ امتیاز فاضل تھے، جنہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا کہ تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو قوموں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاک فضائیہ نے ہر موقع پر ملک کے دفاع کا مؤثر مظاہرہ کیا، آئندہ بھی وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے خصوصی طور پر میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 995 نمبر حاصل کر کے اوّل پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ مزنا عزیز واجد کی غیر معمولی کامیابی کو سراہا ۔تقریب کے دوران میٹرک سطح پر ایمن خالد نے دوسری جبکہ حمزہ عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح جماعت نہم میں بسمہ امتیاز، اقصیٰ نواز اور ایمان بشیر، جماعت ہشتم میں بی بی اسماء، متیبہ الرحمٰن عطیق اور منیبہ نواز، جماعت ہفتم میں فریحہ طاہر، مریم خالد اور محمد ارحم وسیم، جماعت ششم میں عفاف فاطمہ، میراب محبوب اور مناہل ظفر، جماعت پنجم میں سمیعہ تصور، عروبہ ظفر اور ماہین زہرہ، جماعت چہارم میں نبیہہ خان، میر شان اور ایان سہیل، جماعت سوم میں ارتضیٰ عقیل اور آئزہ مظہر، جماعت دوم میں ابرش نور، محمد بن طاہر اور قاسم خالد، جماعت اوّل میں اسوہ زینب، عروش مظہر، کاشان علی اور محمد سریم، جبکہ جماعت پریپ میں یشفا نور، سیف اللہ اور صفی اللہ نے نمایاں پوزیشنز حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔
اسلام آباد سے مزید