• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 لاکھ روپے تاوان کی خاطر اغواء کیا گیا 14 سالہ لڑکاپشاور سے بحفاظت بازیاب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام اباد پولیس نے 20 لاکھ روپے تاوان کی خاطر اغواء کئے گئے 14 سالہ لڑکے کوپشاور سے بحفاظت بازیاب کروالیا،اغواء برائے تاوان کی سنگین واردات میں ملوث مرکزی ملزم بلال احمد کوگرفتار کرلیاگیا،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کے مطابق ملزمان نے تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے 14 سالہ حارث علی کو اغوا کرکے اس کی رہائی کے لیے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی محمد انضمام خان کے زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ،ایس ایس پی آپریشنزکاکہنا تھاکہ مغوی لڑکے کو جدید ٹیکنالوجی ،سیف سٹی کیمراجات اور انسانی ذرائع کی مدد سے بغیر تاوان ادا کیے پشاور سے بازیاب کرا لیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہاہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کیاجارہاہے ،گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پوری کئے جائیں گے،ان کاکہنا تھاکہ اسلام اباد پولیس نے گزشتہ ایک سال میں درجنوں اہم کیسز انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں حل کیے،بچے کی بازیابی پر والدین نے اسلام اباد پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔
اسلام آباد سے مزید