• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں نہ رک سکیں، 4 گاڑیاں، 19 موٹرسائیکل غائب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری سرقہ باالجبر ،چوری ،راہ زنی اور قفل شکنی کی61 وارداتوں میں 3گاڑیوں 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،33موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ زیارت والی گلی میں عمران خان اور اس کے دوست شکیل سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل ،ایک لاکھ 15ہزارروپے اور، موبائل،تھانہ سول لائنزکے علاقہ ڈھوک جمعہ میں راشد محمود سے اسلحہ کی نوک پر مہران کار ،61ہزار روپے ،2موبائل ،شناختی کارڈ اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل ،اڈیالہ روڈ پراسلحہ کی نوک پر محمد نثار سےموٹرسائیکل اپلائیڈ فار ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ گلشن آباد میں خالد بیگ سے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل اور موبائل ،گلشن سعیددھمیال روڈ پر محمد رضوان سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اور 2 موبائل چھین چھین لئے گئے ،خیابان سرسید میں امیر افضل سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 27ہزار روپے، الہ آباد میں بلال علی کے جنرل سٹور سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 15ہزارروپے ،ڈھوک حمیدہ میں امین اللہ کی گیس سلنڈرکی دکان سے گن پوائنٹ پر40ہزار روپے اور موبائل ، لالہ زار میں محمد عمران اور اس کے دوست سے اسلحہ کی نوک پر2 موبائل اور 15ہزا ر روپے ،ڈھیری حسن آباد میں جنیدایاز کی شاپ سے گن پوائنٹ پر موبائل اور کیش،اڈیالہ روڈ پر محمد سرفراز نواز اور اس کے دوست شہزاد احمد سے گن پوائنٹ پر 2 موبائل، ساڑھے 9ہزار روپے ،2 شناختی کارڈ،سروس کارڈ ،اے ٹی ایم کارڈ،خواجہ کارپوریشن چوک میں شیرعلی سے گن پوائنٹ پر 82سو روپے اور موبائل ،خواجہ کارپوریشن چوک میں ہارون نواز سے اسلحہ کی نوک پر 22ہزارروپے موبائل ،شناختی کارڈ چھین ،لیاقت کالونی میں ہریرہ افضل سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور 8ہزار روپے،ظفرپلازہ کی عقبی گلی میں راشد منیر ملک سےگن پوائنٹ پر ساڑھے چھ ہزار روپے اور سروس کارڈ چھین لیاگیا۔ ادھراسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی تین موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ ہمک کے علاقہ میں شہری کی گاڑی چوری ہوگئی ،تھانہ کوہسار ،تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ کھنہ کے علاقوں سے ایک ،ایک موٹرسائیکل چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید