• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی ورکز کے زیراہتمام بے نظیر بھٹو کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے زیرِ انتظام ناہید خان و صدر پیپلز پارٹی ورکرز صفدر عباسی کی ہدایت پربےنظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی لیاقت باغ پر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی جہاں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کے بعد اجتماعی دعا ہوئی، اس دوران جائے شہادت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا، تقریب میں کارکنان ملک مظہر حسین، اسماعیل بشیر، رافع، ملک کمیل، ملک فرخ، شیخ نوید، ناصر ولیم، عادل، راجہ وحید، محبوب سلطانہ، کوثر الطاف، شمشاد، مقبول احمد اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید