راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے پانچ لڑکیوں سمیت سات افراد کواغواکرلیاگیا، تھانہ ویسٹریج کو احتشام نذیر نے بتایا کہ میری شادی دو سال قبل (الف) سے ہوئی تھی 16 دسمبر کی صبح ڈیوٹی پر چلا گیا میری بیوی گھر میں موجو د تھی 4 بجے شام میں گھر واپس آیا تومیری بیوی گھر میں موجود نہ تھی میں نے گھرمیں سامان کی پڑتال کی تو 4 تولہ سونا اور 70 ہزار روپے غائب تھے مجھے شک ہے کہ میری بیوی کو کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے اغواء کر لیا ہے ،تھانہ ریس کورس کو داؤداحمد نے بتایا کہ میری بہن (ک) بی بی پڑھائی کے لیے ورچوئل یونیورسٹی گئی میں نے یونیورسٹی جا کر پتہ کیا تو میری بہن یونیورسٹی میں موجود نہ تھی ۔تھانہ چک لالہ کو عبیر ہ نے بتلایا کہ غریب آباد سے میرا شوہر فیصل بعمر 32سال لاپتہ ہے،تھانہ چک لالہ کو میناعالم نے بتلایا کہ دیور احسن الرحمان بعمر 23سال لاپتہ ہے۔