راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس کے برطرف کئے گئے 60ملازمین کو سی پی او نےملازمت پر بحال کردیا،مذکورہ ملازمین کوغیرحاضری اور مختلف الزامات پر ڈویژنل ایس پیز اور دیگر متعلقہ ایس پیزنے برخاست کیاتھا،سی پی او سیدخالدمحمودہمدانی نے اردل روم میں200کے قریب ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی اور اس دوران برطر ف کئے گئے 12سب انسپکٹروں ،10اسسٹنٹ سب انسپکٹروں ،7ہیڈ کانسٹیبلوں اور 29کانسٹیبلوں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں ملازمت پر بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے ،جن ملازمین کو ملازمت پربحال کیاگیا،ان کے بحالی کے باضابطہ احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔