اراولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکو مت میں 95 ہزار 369 گاڑیوں کو ای ٹیگ لگادئیے گئے ،اسلام آباد کو محفوظ ترین بنانے کے لیے گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کی مہم جاری ہے ،اس مقصد کے لئے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی سہولت کے لیے قائم کئے گئے 16 ای ٹیگ پوائنٹس مکمل طور پر کام کررہے ہیں ،ترجمان اسلام آبادضلعی انتظامیہ کی جانب سے ای ٹیگ لگانے بارے یومیہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ 14 نومبر سے اب تک 95 ہزار 369 گاڑیوں کو ای ٹیگ سسٹم لگا یا گیا ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 235 گاڑیوں کو ای ٹیگ سٹیکرز لگائے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان میمن نے کہاہے کہ ای ٹیگ لگانے کا عمل مزید تیز کرنے کے لئے پوائنٹس کی تعداد میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ شہر کے انٹری پوائنٹس اور مختلف ناکہ جات پر ای ٹیگ ریڈرز کی انسٹالیشن مکمل ہو چکی ہے،ای ٹیگ ریڈرز فعال ہوتے ہی بغیر ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی،ڈی سی نے اپیل کی کہ شہری کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے جلد از جلد ای ٹیگ لگوائیں۔