راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشنزکے دوران 6 افغانیوں سمیت 21 مشکوک افرادکو حراست میں لے لیاگیا،آپریشنز سے قبل ایس ایس پی آپریشنز نے نفری کو آپریشن زکے متعلق بریفنگ دی ،سرچ آپریشنز میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا،اس دوران 168 افراد ،129گھرانوں اور 29دکانو ں کو چیک کیاگیا،جب کہ 74موٹر سائیکلوں اور 25 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشنز کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن اور منشیات برآمد کر لی گئی ۔