• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)مختلف علاقوں سے6لڑکیوں سمیت 8افراد کو  اغواکرلیاگیا۔تھانہ صادق آبادکوشکیل نے بتایا کہ 3افراد عمر، عبداللہ ، ارشد خان اور ان کی والدہ فہمیدہ میری بہن(الف) کواغواء کر کے لے گئے ۔تھانہ نصیرآبادکو جاوید مسیح نے بتایا کہ اس کی 17 سالہ بیٹی (م) لاپتہ ہوگئی ۔ تھانہ دھمیال کو محمدشہباز نے بتایاکہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ حسان میری بیوی کو اغواء کر کے لے گیا۔تھانہ کہوٹہ کو نصرت بی بی نے بتایاکہ اس کی بیٹی (س) عمر ساڑھے پندرہ سال کو نامعلوم اشخاص طلائی زیورات و نقدی سمیت اغواء کر کے لے گئے ۔تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں عثمان کی اہلیہ (ص) کو نامعلوم نے ،کراچی کمپنی کے علاقے میں شبینا کے بھائی بشارت کو نامعلوم نے ، کورال کے علاقے میں فضل ربی کے بیٹے ظفر کو اسکے سسر سہراب خان نے ، انڈسٹریل ایریاکے علاقے میں اصغر کی دختر کو یسین نے اغوا کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید