• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقِ ملکیت کو آئینِ کے تحت تحفظ حاصل ہے، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بیان میں کہا کہ حقِ ملکیت کو آئینِ پاکستان، 1973 کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ اس حق کو سرمایہ دارانہ مفادات کی تکمیل کے لیے نام نہاد "حقِ گزر"کی آڑ میں زبردستی سلب نہیں کیا جا سکتا۔ قومی اسمبلی کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (تنظیمِ نو) (ترمیمی) بل، 2026 کو بغیر کسی مؤثر جانچ پڑتال کے منظور کرنا قابلِ مذمت ہے۔یہ بل پارلیمان میں ان کثیر القومی کمپنیوں کے مفادات کے پیشِ نظر پیش کیا گیا جو ٹیلی کمیونیکیشن، براڈ بینڈ اور اس سے متعلقہ بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کے شعبوں میں سرگرمِ عمل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس بل کے بارے میں اقدامات تجویز کئے ۔ بل کو عوامی رائے حاصل کرنے کے لیے عام کیا جائے۔2۔ تمام متعلقہ فریقین (اسٹیک ہولڈرز) سے مشاورت کی جائے۔ حکومتی کمیٹی کی سفارشات کو بحث و مباحثے کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے سامنے پیش کیا جائے۔اس کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اس بل پر غور کرے۔ اس نوعیت کے بل کو پارلیمان سے جلد بازی میں منظور ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ ، اسے قانون کی شکل دینے سے قبل سخت جانچ پڑتال اور بھرپور عوامی مباحثے سے گزارنا ناگزیر ہے۔لہٰذا، سینیٹ کو چاہیے کہ وہ اس بل کو اس کی موجودہ صورت میں مسترد کر دے۔
اسلام آباد سے مزید