• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصرکا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ، صفائی آپریشن پر بریفنگ

راولپنڈی (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے گزشتہ روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کے دورہ کیا، ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی و سی ای او ویسٹ مینجمنٹ رانا ساجد صفدر نے افسران کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور انہیں صفائی آپریشن، فیلڈ مانیٹرنگ، فلیٹ مینجمنٹ، آگاہی مہمات، ڈیجیٹل نظام و دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول روم کا دورہ کیا، انہیں صفائی آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ، ورکرز کی ٹریکنگ، حاضری کے نظام، فلیٹ مانیٹرنگ اور دیگر اہم امور سے آگاہ کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید