راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن (رجسٹرڈ) تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے گزشتہ روز چوہدری عمران یونس گجر کی قیادت میں پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود چیئرمین سے ملاقات کی۔ جنرل سیکرٹری چوہدری معاف علی مبارک نے مسائل کا تذکرہ کیا ۔صدر نشین کو راولپنڈی بورڈ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گورنمنٹ آف پنجاب کے احسن ترین فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔ نمائندگان ایسو سی ایشن کے تعارف کے بعد دفتری معاملات ، مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔