راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 12موٹرسائیکلوں، طلائی و چاندی کے زیورات، موبائل فونز، نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہو گئے، تھانہ صادق آباد کے علاقہ مسلم ٹاؤن میں راشد کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے، تھانہ بنی کے علاقہ میں درید الرحمٰن خان سے 20ہزار روپے اور موبائل، نیو سٹی فیز2میں ارسلان عالم خان کے گھرسے 25ہزار، ریال مالیتی ایک ہزار، 24لاکھ کا سونا، ایل ای ڈی، موبائل، ائرپورٹ سوسائٹی سیکٹر 2 میں وامق کے گھر سے موٹر سائیکل، ایل ای ڈی، موٹرسائیکل پارٹس، کمرشل مارکیٹ میں احسن خلیل کی بیوی کے پرس سے 27ہزار، ستھو میں نائلہ کے گھرسے طلائی زیورات اور 40ہزار، گل بہار کالونی میں خاور عباس کے کمرے سے 2موبائل، چکری اڈے کے قریب غلام دستگیر موبائل شاپ سے54موبائل اور اڑھائی لاکھ نقد، چھچھ سے محمد رفیع کی 2بھنسیں ، پرویز کالونی میں ریحانہ عباسی کے گھر سے 5تولہ سونا، 2چاندی کی انگوٹھیاں، ایک چاندی کی چین اور 60ہزار روپے چوری کرلئے گئے۔