راولپنڈی ،پنڈی گھیب(سٹاف رپورٹر ، نمائندہ جنگ)راولپنڈی میں مختلف واقعات میں 2 افراد نے خودکشی کر لی تھانہ ویسٹریج کے علاقہ علی آباد میں35سالہ شخص نےمبینہ طور پر خودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق (م) نے اتوار کو اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ،ریسکیو1122نے اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔ ادھر پنڈی گھیب میں بھی گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر29 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔