اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 73 اشتہاریوں سمیت 182جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ 109 ملزمان کو گرفتار کرکے 4000کلو گرام چرس ،7000کلو گرام آئس،2000 کلو گرام ہیروئن، تین خنجر، دو کلاشنکوف،ایک رائفل، پانچ گنیں اور مختلف بور کے 59 پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔