• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق پرنسپل ملک منہاج الدین کی برسی پر دعائیہ تقریب

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ماہر تعلیم سابق پرنسپل ملک منہاج الدین احمدکی دوسری برسی منائی گئی ، اس موقع پر ملک ریاض الدین اعوان ،ڈاکٹر ملک ظہیر الدین محمود اور ملک عبداللہ اعوان کی سرپرستی میں ان کے درجات کی بلندی کیلئےدعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ دربار عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید محمد فاروق الاسلام شاہ مجددی ،دربار مولانا محمد علی مکھڈی مکھڈ شریف کے صاحبزادہ پیر خالد محمود نظام،صاحبزادہ پیر زاہد محمود نظامی ، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود قاضی، پروفیسر ڈاکٹر اجمل چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر نعیم باجوہ ودیگر نے مرحوم کی تعلیمی وعلمی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔
اسلام آباد سے مزید