• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوادچوہدری کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ کاثبوت ہے، تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو امپورٹڈحکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس نےزمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگومیں فوادچوہدری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رات کی تاریکی میں گرفتاری سے ثابت ہوتا ہے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،الیکشن کمیشن نواز شریف کے گھر کی باندی و جانبدار ہے،پہلے کہتے تھے ادارے نیوٹرل ہیں مگر اس سے لگتا تو نہیں ، یہ صرف اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں وہ کر رہے ہیں ،یہ مریم نواز اور نواز شریف کیلئے راستہ صاف کرنا چاہتے ہیں۔ڈسٹرکٹ لاہور کے صدر شیخ امتیاز محموداور سیکرٹری اطلاعات اویس یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے رات سے کارکنان زمان پارک کے باہر موجود ہیں ،کارکنان گرفتاریوں اورجھوٹے مقدمات سے گھبرانے والے نہیں۔