• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا نے فلم ایمرجنسی کی تکمیل کیلئے اپنے سارے اثاثے گروی رکھوا دیے

بالی ووڈ میں متنازع بیانات کے حوالے سے معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی فلم ’ایمرجنسی‘ کی شوٹنگ حال ہی میں مکمل کرلی اور انہوں بدھ کو اس موقع پر خوشی منائی۔ 

واضح رہے کہ فلم بین ان کے اس پروجیکٹ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں، جس میں وہ بھارت کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

یاد رہے کہ کنگنا اس پروجیکٹ کی ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں، بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کی تکمیل کے لیے اپنے سارے اثاثے اور جائیداد گروی رکھوادیے ہیں تاکہ فلم کو مکمل کیا جا سکے۔ 

گزشتہ ہفتے بطور اداکارہ انہوں نے ایمرجنسی کی شوٹ مکمل کروائی، اپنے انسٹاگرام پر انہوں نے بتایا کہ اس فلم کو بنانا کوئی آسان سفر ثابت نہیں ہوا بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، فلم کو مکمل کرنے کےلیے بھارت بھر کا شیڈول بنایا گیا تھا جس میں آسام بھی شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کےلیے اپنی تمام جائیداد رہن رکھوائی ہے۔

واضح رہے کہ کنگنا اپنے اثاثوں کے گروی رکھنے کے حوالے سے جو گفتگو کررہی ہیں اس کی ویڈیو پاپارازی اور کنگنا کے پرستاروں نے شیئر کی ہے۔

کنگنا کا کہنا ہے کہ میں جس کام کی ٹھان لیتی ہوں اسے انجام دے کر ہی رہتی ہوں، میرے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ایک منٹ میں، میں کوئی بھی فیصلہ کرلیتی ہوں۔

لیکن میرے لیے یہ زیادہ مشکل ہوگیا تھا کہ شوٹنگ کے وقت پر بینک کے چکر اور رقوم کا تخمینہ لگانا، پھر ہماری شوٹنگ بھی رک رہی تھی۔ یہ معاملہ میرے لیے زیادہ مصروفیت والا تھا، لیکن کوئی بھی چیز داؤ پر لگانا میرے لیے کوئی بڑا فیصلہ نہیں ہے اور فلم ایمرجنسی کے لیے ساری جائیداد رہن کروانا کوئی بڑی ڈیل نہیں۔ 

اس فلم میں ماہیما چوہدری کنگنا کے ساتھ اندرا گاندھی کی فرینڈ کا کردار ادا کریں گی، جبکہ دیگر اسٹارز میں وشک نائیر، ستیش کوشک، ملند سومن اور شریاز تلپاڈے شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید