• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف آج مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں

لوٹن ( شہزاد علی) مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے رہنماؤں نے برطانیہ کی تمام مساجد انتظامیہ اور علماء و مشائخ سے اپیل کی ہے کہ آج جمعۃ المبارک کو سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعہ کیخلاف اجتماعی طور پر قرارداد مذمت پیش کی جائے،اپنے خطابات میں واضح کیا جائے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اسلام کی مقدس کتاب قرآن پاک کی توہین سے دنیا کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے اور سویڈن ایسے اقدامات اٹھائے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات پھر کبھی رونما نہ ہوں ۔ علامہ ڈاکٹر پیرسید عبدالقادر گیلانی، پیر سید منور حسین جماعتی، صاحبزادہ سید مظہرحسین گیلانی، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی (ایم بی ای) و دیگر علماء نے ایک بار پھر مشترکہ اپیل کی ہے کہ آج بربرطانیہ بھر کی مساجد میں اجتماعی طور پر قرارداد مذمت پیش کرکےتمام علما، مشائخ، آئمہ مساجد اور منتظمین مساجد بھرپوراحتجاج کرکے اپنی مذہبی و ملی ذمہ داریوں کو پورا کریں ۔
یورپ سے سے مزید