• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی پولیس کوٹریننگ دینےکیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے،آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس عراقی پولیس فورس کو ٹریننگ دینے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون اورمعاونت کرے گی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عراقی وفد کے ساتھ پولیس فورس کے ریکروٹمنٹ کورس، کپیسٹی بلڈنگ پروگرامز و دیگر تربیتی نصاب شئیر کیاجائے ، یونیفارم کیلئے کپڑے کا انتخاب، خریداری ا ور ڈیزائن میں بھی بھرپور معاونت کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزسنٹرل پولیس آفس میں عراقی پولیس کے تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل انسپکٹرعبدالخالق بدری کی قیادت میں آئے وفد میں میجر محمد رحیم اورمیجر زیدون یٰسین ہادی شامل تھے ، وفد نے تعاون پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ آئی جی نے عراقی وفد کے سربراہ کو یادگاری سووینئر بھی دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ،ذوالفقار حمید،ڈی آئی جی آپریشنز، وقاص نذید، ڈی آئی جی ٹریننگ، کامران عادل اورڈی آئی جی لاجسٹکس شارق کمال صدیقی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔قبل ازیں آئی جینے مستعد ہو کر فرائض سر انجام دینے پرلاہور ہائیکورٹ میں تعینات انسپکٹر رضا ذاکر اور سب انسپکٹر احسان الحق کو شاباش کے ساتھ تعریفی اسنادبھی دیں۔ بہترین سپرویژن پر ایس پی اینٹی رائٹ ساجد حسین کھوکھر کوبھی تعریفی خط دینے کااعلان کیا۔