• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کا اغواء، قابل اعتراض ویڈیو بنانے کے ملزم کا 7 روزہ ریمانڈ

ملتان(سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے تھانہ فتح شیر وہاڑی کے علاقے میں لڑکی کو اغواء کرکے قابل اعتراض ویڈیو بنانے اور رقم بٹورنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ذیشان علی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں خاتون رفعت بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کی تھی۔منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں حکم عدولی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 31 جنوری تک ملزم کی گرفتاری کا حکم۔بوگس چیک دینے والے ملزم شاکر محمدکی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے یکم فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید