• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کی بے قدری جاری، ڈالر 264 کا ہوگیا، سونا پہلی بار 2 لاکھ کی حد پار کرگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں روپے کی بے قدری جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 264کا ہوگیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 268روپے میں فروخت ہوا۔ دوسری جانب سونا پہلی بار 2لاکھ کی حد پار کرگیا ، سونے کی قیمت 7ہزار روپے فی تولہ بڑھ کر 2لاکھ ڈھائی ہزار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 3 روپےکے اضافے سے 256.00 روپے سے بڑھ کر 259.00 روپے اور قیمت فروخت 4 روپے کے اضافے سے 260.00روپے سے بڑھ کر 264.00 روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 4 روپے کے اضافے سے 260.00 روپے سے بڑھ کر 264.00 روپے اور قیمت فروخت 5.40 روپے کے اضافےسے 262.60 روپے سے بڑھ کر 268.00روپے ہو گئی۔ ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1936 ڈالر سے کم ہو کر 1930 ڈالر فی اونس ہو گئی لیکن اس کے برعکس ڈالر کے مقابلے پر روپے کی قدر میں بڑی کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ہزار روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 2ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 6ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 73ہزار 610 روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 50 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2150 روپے سے بڑھ کر 2200 روپے فی تولہ ہو گئی ہے ،واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں یہ سونے اور چاندی کی قیمت کا نیا ریکارڈ ہے۔

اہم خبریں سے مزید