• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراڈ کے الزامات، گوتم اڈانی گروپ کے حصص کو 45 ارب ڈالر کا نقصان

ممبئی (اے ایف پی) امریکی سرمایہ کار کمپنی کی جانب سے عائد کیے گئے کارپوریٹ فراڈ اور اسٹاکس میں ہیر پھیر کے الزامات کے بعد ایشیا کے امیر ترین آدمی گوتم اڈانی کو پہنچنے والے نقصان کی مالیت 45ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 60سالہ گوتم اڈانی اس ہفتے کے آغاز پر دنیا کے تیسرے امیر ترین آدمی تھے لیکن جمعے تک مزید 24ارب ڈالر کے نقصان کے بعد وہ فوربس کی ارب پتی افراد کی فہرست میں چار درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ان کی اڈانی انٹرپرائز کے شیئرز ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کی دوپہر تک 15فیصد کمی کے بعد مزید کم از کم 508.45 کمی سے دوچار ہوئے جس کے بعد حصص کے کاروبار کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔جے ایم فنانشل ریسرچ کے سربراہ اشیش چھتر موہتا نے اے ایف پی کو بتایا کہ یقیناً یہ حصص مارکیٹ میں افراتفری کی وجہ سے بیچے جا رہے ہیں۔اڈانی گروپ کے حصص میں اس بڑے پیمانے پر گراوٹ کا رجحان اس وقت شروع ہوا جب امریاک کی ہنڈن برگ ریسرچ نے اس ہفتے اپنی رپورٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ اڈانی گروپ نے اپنے کاروباری اداروں کی ساکھ برقرار اور مالی طور پر مستحکم رکھنے کے لیے اپنی آمدن میں ہیر پھیر کی اور نامعلوم ٹرانزیکشن کا استعمال کیا۔
اہم خبریں سے مزید