• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ای ڈی یونیورسٹی، 105ضرورت مند طلباء میں ماں جی اسکالر شپس تقسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ماں جی اسکالر شپس کے ذریعے،این ای ڈی میں میرٹ پر داخلہ ملنے پر، اب کو ئی طالب علم تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، آفتاب رضوی نے ایک بیج بویا جو ساڑھے سات کروڑ اکٹھا کرکے ایک تناور درخت بن چکا ہے، آئندہ اس درخت کی آبیاری آپ کے ہاتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر مقررین نے کیا۔ جامعہ این ای ڈی کے شعبہ اسٹوڈنٹ افیئرز کے تعاون سے 105 ضرورت مند طالب علموں کو ماں جی اسکالر شپس تقسیم کی گئیں۔ پہلے روز تقریب کے مہمانِ خصوصی این ای ڈی کے المنائی اور ماں جی اینڈومنٹ فنڈ کے روح رواں آفتاب رضوی تھے اور صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کی جب کہ دوسرے روز تقریب میں مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ تھے۔ اس موقعے پراستقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے چیئرمین سہیل بشیر کا کہنا تھا کہ آج 105 کو اسکالر شپس دی ہیں آئندہ ہزارطالب علموں کو اسکالر شپ دینے کا ارادہ ہے۔انہوں نے این ای ڈی کے المنائی اشرف حبیب اللہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج آپ کو اسکالر شپس دی جارہی ہیں کل آپ کو دوسرے طالب علموں کی مدد کرنی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید