• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشوں کو جرمانے5 دکانیں سر بمہر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے اسسٹنٹ کمشنرز نے جمعہ کو گراں فروشی روکنے کے لئے134مقامات کی انسپیکشن کی،مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی پر بارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، پانچ دکانیں سیل جبکہ دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔تین غیر قانونی پٹرول فلنگ ایجنسیوں اور ایک غیر قانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشن کو بھی سر بمہر کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید