• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: اسسٹنٹ کمشنرمیلسی کو توہین عدالت کا نوٹس

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے گلشن مدینہ کے مکینوں کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان کو ہدایت کی کہ وہ پیٹیشنرز اور متعلقین کی سماعت کی جائے اور ریکارڈ بھی طلب کیا جائے۔جسٹس عابد حسین چھٹہ نے پولیس ملازم کی ڈیپوٹیشن سے متعلق انسپکٹر جنرل آف پولیس کے خلاف رٹ درخواست پولیس حکام کے تسلی بخش بیان پر نمٹا دی ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل شاہد نذیر نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میرا ڈیپوٹیشن پر ٹرانسفر پالیسی کے خلاف ہوا ہے۔ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج احمد ندیم ارشد نے گزشتہ روز عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود ذیشان رزاق اینڈ کو کو واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میلسی کو توہین عدالت کا نوٹس دیتےہوئے 2 فروری کو جواب طلب کرلیا ہے۔
ملتان سے مزید