• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن فروخت ہونے والے خطرناک الیکٹرک کمبل کرنٹ کا سبب بن سکتے ہیں

لندن (پی اے) ایک صارف گروپ نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی الیکٹرک کمبل آن لائن فروخت کئے جا رہے ہیں، جو بجلی کے جھٹکے لگنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ وچ؟ کوپتہ چلا کہ فروخت کی جانے والی کچھ مصنوعات اتنی خراب بنائی گئی ہیں، جن سے سنگین خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں چیرٹی الیکٹریکل سیفٹی فرسٹ کا کہنا ہے کہ اسے تھرڈ پارٹی بیچنے والوں کے آن لائن فروخت کے لئے انتہائی خطرناک الیکٹریکل مصنوعات ملی ہیں۔ یہ صارفین کے تحفظ کو تقویت دینے کے لئے نئے ضوابط چاہتا ہے۔ ضروریات زندگی کے اخراجات کے بحران نے برقی کمبل کی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا ہے کیونکہ لوگ اس کے ذریعے اپنے مرکزی حرارتی نظام کے استعمال کو کم سے کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 11 میں سے 9 برقی کمبل، تھرو اور شال جوکہ علی ایکسپریس، ایمیزون اور ای بے اورفریق ثالث فروخت کنندگان سے خریدی گئیں، وہ برطانیہ میں قانونی طور پر فروخت نہیں کی جانی چاہئیں۔ کنزیومر چیمپئن گروپ نے مسائل کی نشاندہی کی کہ مصنوعات کیسے بنتی ہیں۔وچ؟ کوبجلی کی تاروں والی کچھ پروڈکٹس ملی ہیں، جنہیں آسانی سے نکالا جا سکتا تھا اور دیگر میں مناسب حفاظتی معیار کے نشانات نہیں تھے۔ حفاظتی خدشات کے علاوہ کچھ کمبل ناقابل یقین حد تک ناکارہ تھے اور ٹھیک سے کام نہیں کرتے تھے۔ وچ؟ سائٹس سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر غیر محفوظ اور غیر قانونی مصنوعات کی فروخت کی اجازت دینے کے لئے قانونی طور پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ موجودہ نقطہ نظر تیسری پارٹی کے بیچنے والوں پر زیادہ تر ذمہ داری ڈالتا ہے۔ وچ ؟ پرکنزیومر پروٹیکشن پالیسی کے سربراہ سو ڈیوس نے کہا کہ ان مصنوعات کو آن لائن بازاروں پر سستا خریدنا لوگوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری کارروائی کرنی چاہئے۔
یورپ سے سے مزید